صنعا(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے شہر جازان میں آرامکو ریفائنری میں لگی آگ بجھا دی گئی۔سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ جازان میں ریفائنری میں آگ اتوار کی صبح لگی۔
وزارت توانائی نے کہا کہ جازان میں ریفائنری میں آگ لگنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔سعودی وزارت توانائی نے آرامکو ریفائنری میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔