شہباز شریف

شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتوں کی پوری دنیا گواہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں