خانیوال: کبیروالہ کے نواحی گاوں میں سفاک باپ کا اپنی بیٹیوں پر تشدد، ملزم اپنی 5 اور 3 سالہ بیٹیوں کو درخت سے لٹکا کر تشدد کرتا رہا
وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ملزم کی یو ایس بی کہیں کھو گئی تھی، اپنی بیٹیوں پر شک کرتے ہوئے ان کو درخت سے لٹکا کر تشدد کرنے لگا
قریب موجود لوگوں کے منع کرنے پر ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، وہ اپنی یو ایس بی برآمد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گا