• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
بدھ, 27 ستمبر, 2023
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ

سلامتی کونسل بھارت کے ناپاک عزائم کو روک سکے گی؟ قدسیہ ممتاز

مسئلہ کشمیر ایک مردہ مسئلہ بنا دنیا کے ضمیر پہ تازیانے مارتا رہا

admin_qalam by admin_qalam
اگست 20, 2019
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

سلامتی کونسل سے سلامتی کونسل تک

قدسیہ ممتاز

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش علیحدہ معاملات ہیں۔ بھارت نے کشمیر سمیت جموں اور لداخ کی قانونی حیثیت یکطرفہ طور پہ تبدیل کرکے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا ہے جس پہ چین بھی مشتعل ہے۔ جس دن لوک سبھا میں آرٹیکل 370 اور35 اے کی منسوخی کی قرارداد پیش ہوئی تھی، وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ جب وہ جموں اور کشمیر کی بات کرتے ہیں تو ان کا مطلب ہوتا ہے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور چین کے زیر انتظا م اکسائی چن۔ اکسائی چن کا علاقہ چین کے پاس ہے اور اس پہ ماضی میں بھارت اور چین کے درمیان کئی بار سرحدی تناو پیدا ہو چکا ہے لیکن گزشتہ کئی عشروں سے کوئی سرحدی جھڑپ نہیں ہوئی اور لائن آف کنٹرول مکمل طور پہ پرامن رہی ہے۔اس کے برخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کسی آتش فشان کی طرح سلگتا رہا ہے۔دوجنگیں ہم کشمیر پہ لڑ چکے ہیں۔دیکھا جائے تو کشمیر پہ پہلی جنگ ہی ہمارے لئے ثمر مند رہی۔ اس کے بعد ہمارے ہاتھ کچھ نہ آسکا۔ اس بار بھارت نے جو انتہائی قدم اٹھا لیا ہے، اس کے بعد کم سے کم اتنا ضرور ہوا ہے کہ کشمیر جو ماضی میں ہماری عاقبت نااندیش،مصلحت کوش اور خود غرض قیادتوں کی نااہلی کے باعث ایک خوابیدہ مسئلہ یا ڈیڈ ایشو بن گیا تھا، اس بار عالمی اسٹیج کے اس مرکز میں ہے جہاں کبھی فلسطین ہوا کرتا تھا۔ بات تلخ ہے مگر پاکستا ن کے پاس آپشنز محدود ہیں۔ بھارت کو جو کرنا تھا وہ کر گزرا ہے۔ بے شک ہم نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر بڑی کامیابی سمیٹی ہے لیکن اس سے کیا فرق پڑا ہے؟ اگر بھارت اپنے اس فیصلے کے بعد فوری طور پہ وادی میں احتجاج کو دبانے کے لئے بربریت کا انتہائی مظاہرہ نہ کرتا اور مزید فوجیں نہ اتارتا تو گمان غالب ہے کہ ہمیں یہ کامیابی بھی حاصل نہ ہوتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اور وزارت خارجہ اپنے اپنے محاذ پہ بہت اچھا کھیلے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج سلامتی کونسل کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ مسئلہ قرار دے رہی ہے۔ کیا مگر یہ وہ نکتہ نہیں ہے جہاں سے ہم شملہ معاہدے کے وقت پیچھے ہٹ گئے تھے؟دیکھا جائے تو فتح کے نشے میں سرشار اندرا گاندھی کے مقابلے میں دو لخت شدہ بچے کچھے پاکستان کے سرنگوں ذوالفقار علی بھٹوکے پاس کیا آپشن تھا؟جب آپ کا پانچ ہزار میل رقبہ اور ترانوے ہزار سپاہ دشمن کے قبضے میں ہوں تو مزاکرات نہیں ہوتے، سمجھوتے ہوتے ہیں۔سو وہ بھٹو نے کیا۔ اندرا گاندھی نے کمال مہارت سے اسی وقت مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی تنازعہ کی فہرست سے نکال کر پاکستان اور بھارت کا سرحدی تنازعہ بنا دیا اور پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ اس معاملے کو عالمی فورم پہ اٹھانے کی بجائے،بھارت کے ساتھ مزاکرات کے ذریعے حل کرے۔کسی تیسرے ملک کو ثالث بننے کی ضرورت نہیں۔ اسی شرمناک شملہ معاہدے کا ہی ثمرہ تھا کہ بھارت کشمیر پہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چٹکیوں میں اڑاتا رہا۔جب بھی پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی،بھارت نے اسی شملہ معاہدے کو آڑ بنایا اور صاف بچ نکلا۔غور کیجیے کہ اکہتر کی شرمناک شکست نے جہاں ہمارا بدن دو لخت کیا وہیں شملہ معاہدے نے ہمیشہ کے لئے ہمیں کشمیر سے محروم کردیا۔ اگر ہم نے میدان جنگ میں ایسی عبرتناک شکست نہ کھائی ہوتی تو حالات کتنے مختلف ہوتے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ شملہ معاہدے کے کئی برس بعد پاکستان کو اللہ نے ایک موقع اور دیا جب مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا تھا اور وہ تاریخی دن اٹھائیس مئی 1998 ء کا دن تھا جب پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت پہ اپنی طاقت کی دھاک بٹھا دی تھی ۔ اگر نواز شریف چاہتے تو تاریخ میں اپنا نام امر کرسکتے تھے۔ اٹل بہاری واجپائی اگر لاہور دوڑے چلے آئے تھے تو اس کی وجہ صرف ایک تھی کہ پاکستان اب اکہتر والادونیم پاکستان نہیں رہا تھا بلکہ ایٹمی قوت بن چکا تھا۔ نواز شریف بھارت کی اس نفسیاتی کمزوری سے فائدہ اٹھانا چاہتے تو اٹھا سکتے تھے لیکن مینار پاکستان پہ واجپائی نے جب اپنی بے وزن اور بحر سے خارج نظم ، ہم جنگ نہ ہونے دیں گے پڑھی تو غالباً وہ اپنے جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے اور اعلامیہ لاہور ہوگیا جس کی رو سے شملہ معاہدے کو نئی زندگی مل گئی۔اسی اعلامیے کے بعد ، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کیا، کارگل کا واقعہ ہوا اور نواز شریف کی چھٹی ہوئی۔ جنرل مشرف بھی بھارت گئے تھے اور چائے کی میز پہ مکہ مار کر پیالیاں بھی اچھالی تھیں لیکن وہ اس لئے تو نہیں آئے تھے۔اس کے بعد نائن الیون ہونا تھا اور مشرف نے پاکستان کو مور سے ڈو مور کرنا تھا۔ اس وقت بھی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا تھا اور شنید ہے کہ سارا پلان تیار تھا یعنی کشمیر کی تقسیم کا پلان۔ مشرف کو لیکن مہلت نہ مل سکی اور انہیں جانا پڑا۔ مسئلہ کشمیر ایک مردہ مسئلہ بنا دنیا کے ضمیر پہ تازیانے مارتا رہا۔ کوئی اس لاش کو ٹھکانے لگانے کو تیار نہ تھا۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کیا اس وقت کشمیر میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں؟اسی طرح مسلمانوں کا قتل عام جاری تھا، عورتوں کی عصمت دری جاری تھی، بچے اور جوان لاپتہ ہورہے تھے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کا میڈیا چپ سادھے بیٹھا تھا۔ مجاہدین کے ٹریننگ کیمپ خالی ہوچکے تھے اور ایل او سی کے اس پار بیس کیمپوں میں مکھیاں بھنبھا رہی تھیں۔کئی برس یہ لاوا خاموشی سے ابلتا رہا۔ اہل کشمیر نے جان لیا کہ کوئی ان کی مدد کو آنے والا نہیں۔ تب برہان وانی اور ذاکر موسی نے ہتھیار اٹھا لئے۔برہان وانی کا ابلتا خون اس شدت سے اچھلا کہ چناروں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔مودی سرکار کو علم ہوگیا کہ یہی آخری وار کا وقت ہے۔اگلے انتخابات میں مودی نے جھرلو پھیر دیا۔ مقبوضہ وادی کی متنازعہ حیثیت ختم کردی گئی۔واد ی میں مزید ایک لاکھ فوج بھیج کر اسے لینڈ لاک کردیا گیا۔فارن پالیسی میگزین چیخ اٹھا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی وہ نسل کشی جاری ہے جس کے بعد استصواب رائے، جی ہاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق،کیا گیا تو فیصلہ لامحالہ بھارت کے حق میں ہوگا کیونکہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہوچکی ہوگی۔تب تک سلامتی کونسل دہائیاں دیتی رہے گی۔عالمی ضمیر چیختا رہے گا اور دنیا بھر کا میڈیا اسے کوریج دیتا رہے گا۔ ہم نے بس اتنی کامیابی حاصل کی ہے کہ بھارتی مندوب کو سلامتی کونسل میں صحافیوں سے منہ چھپانا پڑجاتا ہے ۔ مودی دنیا بھر میںہٹلر مشہور ہوجاتا ہے لیکن ڈھٹائی کے ساتھ کہتا ہے کہ اب مقبوضہ کشمیر میں معاشی ترقی کے امکانات کھلیں گے۔ یقینا ایسا ہی ہوگا کیونکہ وادی میں مسلمان شال بافوں کا قتل عام پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔بھارتی فوجی زمینیں خرید رہے ہیں اور امبانی اور جندال سرمایہ کاری کررہے ہیں

نوٹ:قلم کلب ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ newsdesk@qalamclub.com پر ای میل کیجیے۔

 

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related


Tags: Curfew in KashmirIndian Occupied KashmirkashmirUnited Nations Security CouncilUNSC
Previous Post

برقعہ پہن کر لڑکی کو ملنے جانے والا لڑکا پکڑا گیا

Next Post

مسلمانوں کے لیے اپنی تاریخ دہرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، محمد احمد

admin_qalam

admin_qalam

Next Post

مسلمانوں کے لیے اپنی تاریخ دہرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، محمد احمد

Please login to join discussion

تازہ خبریں

کرپشن و بد دیانتی کے خاتمے سے متعلق آگاہی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں سیمینار

ستمبر 26, 2023
آشوب چشم

آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان

ستمبر 26, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات

اوگراپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں کا حصہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ستمبر 26, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

مئی 11, 2020

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
APP93-30
NEW YORK: August 30 - Pakistan’s Ambassador, Dr. Maleeha Lodhi speaking at the debate on UN Peacekeeping Operations. APP

پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

2

کرپشن و بد دیانتی کے خاتمے سے متعلق آگاہی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں سیمینار

0

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

0

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

0

کرپشن و بد دیانتی کے خاتمے سے متعلق آگاہی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں سیمینار

ستمبر 26, 2023
آشوب چشم

آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان

ستمبر 26, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات

اوگراپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں کا حصہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ستمبر 26, 2023
رانا تنویر حسین

ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال کے آئینی فیصلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ھے، رانا تنویر حسین

ستمبر 26, 2023
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
 

Loading Comments...
 

You must be logged in to post a comment.