ایل این جی

پاکستان نے 2ایل این جی کارگوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے

کراچی(کامر س ڈیسک)پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردئیے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں