ٹورنٹو (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے او پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ گئے، بولے جہاں جاتا ہوں ہر طرف سے تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں ، ان چیلنجز کے باوجود خود کو صیح راستے پر سمجھتا ہوں۔ دلجیت دوسانجھ کے دورہ کینیڈا کے دوران خالصتان کے حامیوں کی جانب سے بھارت مخالف مظاہرے کے بعد اب انھیں دونوں جانب سے ہونے والی تنقید کا سامنا ہے،
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان چیلنجز کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صحیح راستے پر ہیں۔ انھوں کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر جگہ اور ہر طرف سے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے دونوں طرف سے گالیوں اور الزامات کا سامنا ہے۔ جب میں بھارت جاتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ خالصتانی آگیا۔ اور جب یہاں آتا ہوں تو کچھ دوسرے قسم کے الزامات لگتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میں کہاں جاﺅں؟ اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ میں صحیح راستے پر ہوں، میرے پاس سب کو پیش کرنے کے لیے صرف محبت ہے۔