کپل شرما

کپل شرما کا امان اللہ خان کو خراج عقیدت

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنے حالیہ شو میں پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین امان اللہ خان کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے نیٹ فلکس شو کے دوران امان اللہ خان کی فنکارانہ مہارت اور ان کی قیمتی باتوں کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔

کپل شرما نے امان اللہ خان کے ساتھ بیتے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار لیجنڈری کامیڈین نے ان سے ایک بہت گہری بات کہی تھی۔کپل شرما کے بقول امان اللہ خان نے ان سے کہا تھا کہ مقابلے تو عام طور پر ہیروز اور ہیروئنز کے درمیان ہوتے ہیں، چاہے وہ کپڑوں کا معاملہ ہویا پرفارمنس کا، لیکن ہنسانے والوں کے درمیان کیسا مقابلہ۔ ہم کامیڈین ایک بہت ہی نیک کام کر رہے ہیں۔

ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ اسی مقصد پر توجہ دینی چاہیے۔کپل شرما نے مزید کہا کہ امان اللہ خان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی کے لطیفے پر زیادہ ہنسی آئے اور کسی پر کم، لیکن ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے لوگوں میں خوشیاں بانٹنا۔

اپنا تبصرہ لکھیں