ٹی بی

ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت،پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر )ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت،پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام نے بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی پر مشکلات کا اعتراف کرلیا۔

بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے شعبہ صحت کے بجٹ میں کمی،ملک میں ٹی بی کے جدید ٹیسٹ کی کٹس کی قلت پیدا ہوگئی،ملک کے 60 فیصدٹی بی مریضوں کاتعلق پنجاب سے ہے۔پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہ نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونے کا خدشہ ہے،اور مزید مریضوں پر نئے تجربات مناسب نہیں۔

انہوں نے مزیدکہاگلوبل فنڈنے بجٹ میں کٹوتی کی،ہم مائیکروسکوپی کے ذریعے مریضوں کی تشخیص پر منتقل ہو گئے ہیں،بجٹ میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کو سپورٹ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں