صدر مملکت

صدر مملکت کی معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات

کراچی (نیوز ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے۔صدر مملکت سے سے کراچی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ حسین اسلم بھٹی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات کی گئی۔ د رمملکت نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور طرح سے معرکہ حق کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کرےں۔ سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور حسین اسلم بھٹی کی جانب سے صدر زرداری کو ماہی گیروں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری فوج نے ہمیشہ سے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں