جی ایچ کیو

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی

راولپنڈی(کورٹ نیوز )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی ہوگئی ۔سماعت کے دوران شیخ رشید احمد سمیت متعدد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، لیگل ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر قانونی مشاورت کےلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، لہذا انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

سماعت امجد علی شاہ نے کی، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 45 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں