لاہور(کامرس رپورٹر)فائونڈرز گروپ کے وائس چیئرمین ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف عام شہریوںکی زندگی متاثر ہو گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے مہنگائی کا دبا ئومزید بڑھے گا۔ ایندھن مہنگا ہونے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھنے سے عالمی منڈیوں میں حریف مماملک سے مقابلہ ممکن نہیں رہا ۔
انہوںنے کہا کہ مہنگی توانائی اور پیٹرولیم سے چھوٹی اور درمیانی صنعتویںسب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں اور یونٹس بند ہو رہے ہیں۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو برآمدات پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوںگے جس سے زر مبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھے گا ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم پر عائد لیوی کی شرح کو کم کیا جائے اور جو شعبے ٹیکس ادا نہیں کر رہے ان سے ٹیکس وصولیاں کی جائیں ۔
٭٭٭٭٭