مریم نواز

پچھلی بار توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہائوس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟’ مریم نواز

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون اور انصاف کے چہرے کو ساس اور بچوں کی خاطر مسخ کرنے پر عمر عطا بندیال اپنے لیے تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں،

اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا یا پھر ثاقب نثار کی طرح دنیا سے منہ چھپا کر ساری زندگی گزارنی پڑے گی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، اس سے بہت بہتر حالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھا گیا ہے۔

یہ نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ہے، یہاں چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے،مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دیے گئے مگر بندیال کا لاڈلا ان کی ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا۔ تب کیوں نا بولے؟۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب! جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں،آپ بھی شامل تھے،کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟یا یہ سب آپ کو عمران کے لیے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہائوس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟۔

اپنا تبصرہ لکھیں