• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن

8فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے،ملک گیر احتجاج ہوگا’حافظ نعیم الرحمن

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 6, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا

کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا، وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں، پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے، وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80فیصد پارلیمنٹ فارغ ہوجائے گی

حیرانی ہے پی ٹی آئی فارم پنتالیس کے موقف سے دستبردار ہوگئی، ری الیکشن کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرنے اور دھاندلی کو تقویت دینے کے مترادف ہے، اسٹیبلشمنٹ نااہل لوگوں کو قوم پر مسلط کرنے کے رویہ پر نظرثانی کرے، ادارے آئین کے مطابق کام کریں، جماعت اسلامی پارٹی پالیٹیکس سے بالاتر کر عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بات کرتی ہے، حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، اصول اصول ہے، جو کامیاب ہوا اسے حکومت دی جائے۔

امریکہ غزہ میں تباہی کا جنگی تاوان دے، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کاکیس پوری دنیا میں لڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیرجماعت نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، جماعت اسلامی نے لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور مارچز منعقد کیے۔ عوام نئے عزم سے متحد ہوکر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے، حکومت کے پاس بہترین موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور سفاکیت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کرے، حکمران کشمیر پر سودے بازی سے متعلق رپوٹس پر وضاحت جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے جسے پوری دنیا نے مسترد کردیا، ٹرمپ کے اقتدار میں آکر امن قائم کرنے کی خوش فہمی یا غلط فہمی میں مبتلا لوگوں کو حقیقت کا علم ہوچکا ہے،جماعت اسلامی پہلے ہی کہہ رہی تھی کہ امریکی صدارتی الیکشن میں اسرائیل کے زیادہ حمایتی ہونے کا مقابلہ چل رہا ہے، امریکہ امن کا خواہاں ہے تو صہیونیوں کو نیویارک میں بسا لے، عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں جتنی افراتفری ہے اس کی بنیادی وجہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا جانا ہے۔ جماعت اسلامی الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا ازسر نو مطالبہ کرتی ہے۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، حکومت کسانوں کو فصل اور عوام کو آٹے کی خریداری پر سبسڈی دے، یہ فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، حکومت کو مافیاز کو لگام دینا پڑے گی، عوام کو سبسڈی دینے کی بجائے تمام ارکین پارلیمنٹ نے مل کر اپنے آپ کو سبسڈی دے دی اور تنخواہوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے مزاحمت نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بلکہ اس کی حمایت بھی قانون کے عین مطابق ہے، پاکستان اس مسئلہ کا فریق ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئینامیر جماعت اسلامیحکومتدھاندلییوم سیاہ
Previous Post

شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی

Next Post

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی بریت پر اظہار تشکر لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکرکیا اور کیس میں بریت کے فیصلے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اورمحمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا،شکر بجا لاتے ہیں۔

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی بریت پر اظہار تشکر لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکرکیا اور کیس میں بریت کے فیصلے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اورمحمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا،شکر بجا لاتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading