سٹیٹ بینک

11ماہ میں ترسیلات زر میں 3.65 ارب ڈالر کمی

لاہور(کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے11ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم 24.83 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 3.65 ارب ڈالر کم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4 فیصد کمی ہو گئی ہے۔

مئی کی ترسیلات زر کی تفصیل کے مطابق بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات کا حجم مئی 2023 میں 2.10 ارب ڈالر رہا۔مئی میں ترسیلات اپریل کے مقابلے 4 فیصد کم رہیں، جبکہ یہ گزشتہ برس مئی سے 12.8 فیصد کم رہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال 5.92 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اپنا تبصرہ لکھیں