لاہور(کامرس ڈیسک )ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے باعث عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ تفصیل کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ان کی نئی قیمت 598 روپے فی کلوگرام/لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح سن فلاور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 618 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 10 سے 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے عام صارفین مزید پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ ماہرین کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے روزمرہ زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔