• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
منگل, 28 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
گوادر پورٹ

گوادر بندرگاہ ،ساڑھے4لاکھ میٹرک ٹن کے 9جہاز مارچ کے پہلے ہفتے آئیں گے

News Editor by News Editor
فروری 15, 2023
in کاروبار
0 0
0

 

لاہور( کامرس ڈیسک) مارچ کے پہلے ہفتے میں 450000 میٹرک ٹن درآمدی گندم کے 9جہاز گوادر بندرگاہ پر پہنچیں گے جس کے باعث گوادر بندرگاہ پر آئندہ ماہ کے آغاز میں وسیع پیمانے پر سر گرمیاں شروع ہونے جارہی ہیں ،

گوادر بندرگاہ پر اتنے بڑے حجم میں گندم کی درآمد کے لیے آپریشنل تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی سی پی،پاسکو،ایل این سی،نیوی تھرڈ ایف پی،سکیورٹی ادارے،ڈپٹی کمشنر گوادر،گوادر کسٹمز ،گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ مصروف عمل ہیں۔

سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ظفر حسن نے گوادر پورٹ آپریٹرز اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے ساتھ ایک اہم رابطہ اجلاس کیا جس میں گوادر بندر گاہ پر گندم کی درآمد کے تفصیلی آپریشنل انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی یو بو، چیف آپریٹنگ آفیسر گوادر انٹر نیشنل ٹرمینل لمیٹڈ ہائو جیان، جنرل منیجر آپریشنز ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شیراز علی ،مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کیپٹن (ر)سعید احمد سمیت دیگر شامل تھے۔چیئرمین گوادر انٹر نیشنل ٹرمینل لمیٹڈ نے شرکا ء کو بتایا کہ گوادر بندرگاہ پرگزشتہ ماہ یوریا کی درآمد اور اس کی ترسیل کی مشق کی گئی ہے جس میں کوئی کمی کوتاہی سامنے نہیں آئی ۔

انہوںنے کہا کہ آنے والے جہازوں کے لیے لنگر اندازی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گندم کے آپریشن کے لیے 200 گاڑیوں کے ذریعے بیک وقت دو برتھوںپر پر کام کیا جا سکتا ہے۔سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گوادر بندرہ کو اس طرز کامزید کاروبار دینے کے لیے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ یہ بندر گاہ مصنوعات کی ترسیل میں آسانی فراہم کرتی ہے ۔ چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تمام متعلقہ محکمے بلوچستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے گوادر بندرگاہ سے آنے اور جانے کے لیے متبادل زمینی راستے تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ ماہ وزارت مواصلات نے بلوچستان کے 4 نئے متبادل راستوں کی نشاندہی کی ہے ۔

گوادر بندرہ گاہ کے ذریعے4,50,000 میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے درمیان گزشتہ سال باضابطہ معاہدہ ہوا تھا۔یہ معاہدہ خطے میں ایک لاجسٹک حب کے طور پر گوادر بندرگاہ کی فطری صلاحیت کو بہتر بنانے کی طرف بہت بڑی پیشرفت ہے جو بالآخر پاکستان کی معیشت میں جی ڈی پی میں 10 ارب امریکی ڈالر کا حصہ ڈالے گا۔گوادر انٹر نیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے اہلکار نے بتایا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان اور گوادر انٹر نیشنل ٹرمینل لمیٹڈ نے 9 دسمبر کو معاہدے کی توثیق کی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے 450000 میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے روسی کمپنی کی سب سے کم بولی کی منظوری دی تھی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ گوادر بندرگاہ سے اندرون ملک نقل و حمل پر اضافی لاگت پاسکو برداشت کرے گی جو گندم کے سٹاک کے اجرا ء کے وقت صوبوں سے وصول کی جائے گی۔

گوادر کے راستے گندم کی درآمد گوادر کی بندرگاہ پر کاروبار، تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کے آغاز ثابت ہو گی ۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے گوادر بندرگاہ کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی درآمد کی تیاری کو ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،یہ روزگار کی صلاحیت کو بھی فروغ دے گا کیونکہ جب اس طرز کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی تو بڑے پیمانے پر ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہو گی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 9جہازگوادر بندرگاہمیٹرک ٹن
Previous Post

100 اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

Next Post

خواہش ہے فیلڈنگ سے میچز میں فرق ڈالیں'اظہر محمود

News Editor

News Editor

Next Post
اظہر محمود

خواہش ہے فیلڈنگ سے میچز میں فرق ڈالیں'اظہر محمود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7732

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

640
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

591
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

584
کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
کرن جوہر

پیسے دے کر کروائی جانے والی تشہیر کا رجحان حد سے بڑھ چکا ہے،کرن جوہر

اپریل 27, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading