پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات احد رضا میر اور دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں اداکار کیلیفورنیا کے ایک ساحل پر دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں لنچ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو اگرچہ دھندلی ہے، لیکن مداحوں کا ماننا ہے کہ اس میں موجود افراد احد اور دنانیر ہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ان کے درمیان بڑھتی قربتوں پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
ویڈیو میں دونوں کے ساتھ کچھ اور افراد بھی موجود ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ یا تو خاندان کے افراد ہیں یا قریبی دوست۔ کچھ صارفین نے دونوں کو ایک ساتھ "پرفیکٹ جوڑی” قرار دیا، تو کچھ نے احد کی سابقہ ازدواجی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے اس دوستی سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
اداکاروں کی طرف سے اب تک اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، مگر یہ بات طے ہے کہ یہ ویڈیو مداحوں اور میڈیا میں نئی بحث کو جنم دے چکی ہے۔









