کیا سونا اب خواب بن جائے گا؟ قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں

سونے کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر 3224 ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا۔ فی 10 گرام سونا بھی 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ 3397 روپے اور فی 10 گرام 2912 روپے پر برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں