• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
سوزوکی موٹرز

کاروں کی فروخت 44 فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23 فیصد گر گئیں

News Editor by News Editor
اکتوبر 13, 2023
in کاروبار
0 0
0

لاہور(کامرس ڈیسک)کاروں کی فروخت 44فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23فیصد گر گئیں،ٹریکٹرز کی فروخت کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی بھی مایوس کن کارکردگی رہی، ٹرکوں میں 47فیصد، بسوں میں 32فیصد، جبکہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فرخت 10فیصد گھٹ گئی۔

مالی سال 2024میں جولائی تا ستمبر کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 16ہزار 21یونٹس رہی جو مالی سال 2023کی اسی مدت میں 28ہزار 571ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ستمبر میں فروخت بڑھ کر 6 ہزار 410 یونٹس ہوگئی، یہ تعداد اگست میں 5 ہزار 909 یونٹس اور جولائی میں 3 ہزار 702 یونٹس رہی تھی۔

ہونڈا سوک ،سٹی کی فروخت 5 ہزار 45 یونٹس سے 63 فیصد گر کر ایک ہزار 860 رہی، جبکہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت 40 فیصد تنزلی کے بعد ایک ہزار 261 ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 2 ہزار 116 یونٹس رہی تھی۔

ٹویوٹا کرولا اور یارس کی فروخت 6 ہزار 415 یونٹس کے مقابلے میں نصف کمی کے بعد 3 ہزار 236 یونٹس رہ گئی، اسی طرح سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی فروخت بالترتیب 55 فیصد اور 32 فیصد تنزلی کے بعد 814 اور 963 یونٹس ریکارڈ کی گئی، جس کی فروخت 1823 اور 1413 یونٹس رہی تھی۔

سوزوکی بولان اور آلٹو 660 سی سی میں بھی بالترتیب 54 فیصد اور 27 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی فروخت 1189 یونٹس اور 9 ہزار 283 یونٹس کے مقابلے میں 541 یونٹس اور 6 ہزار 760 یونٹس رہی۔مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پک اپس اور ایس یو ویز کی کل فروخت 4 ہزار 962 یونٹس رہی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 6 ہزار 431 ریکارڈ کی گئی تھی، ستمبر کے دوران ان کی فروخت بڑھ کر ایک ہزار 902 یونٹس ہوگئی، جو اگست میں ایک ہزار 670 یونٹس اور جولائی میں ایک ہزار 390 یونٹس رہی تھی۔

ٹویوٹا فارچیونر اور آئی ایم وی کی فروخت ایک ہزار 275 یونٹس رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 1453 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا بی آر۔وی / ایچ آر۔وی کی فروخت 12 فیصد اضافے کے بعد 650 یونٹس رہی، جبکہ اس کی تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 581 یونٹس رہی تھی، سازگار ہوال کی فروخت 83 یونٹس کے مقابلے میں بڑے اضافے کے بعد 712 یونٹس تک پہنچ گئی۔

ہنڈائی پورٹر کی فروخت 347 یونٹس سے 6 فیصد بڑھ کر 368 یونٹس ہو گئی، جبکہ ہنڈائی سانٹافے نے بھی ستمبر میں 87 یونٹس کی پیداوار کے ساتھ پاما کے اعداد و شمار میں اضافہ کیا۔ٹرکوں کی کل فروخت 852 سے 47 فیصد کم ہوکر 451 یونٹس رہ گئی، جبکہ بسوں کی فروخت 32 فیصد کمی کے ساتھ 141 کے مقابلے میں 96 یونٹس پر آگئی۔ٹریکٹرز کی فروخت (فیاٹ اور میسی فرگوسن)میں 64 فیصد اضافے کے ساتھ زرعی اعشاریے میں بظاہر بحالی نظر آئی، جس کی فروخت مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے 7 ہزار 368 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 12 ہزار 90 یونٹس ہوگئی۔

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی فروخت مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد گراوٹ کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 139 یونٹس پر آگئی، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 132 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 62 فیصد تنزلی کے ساتھ 10 ہزار 7 یونٹس کے مقابلے میں 3 ہزار 775 یونٹس رہ گئی، جبکہ یاماہا موٹرسائیکلوں کی فروخت 31 فیصد گر کر 2 ہزار 555 رہ گئی، جس کی فروخت گزشتہ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 3 ہزار 736 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل اور روڈ پرنس موٹرسائیکل کی فروخت جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران 21 ہزار 803 اور 4 ہزار 118 یونٹس رہی، جبکہ یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 ہزار 369 اور 9 ہزار 273 ریکارڈ کی گئی تھی۔مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چنگچی، سازگار، روڈ پرنس اور یونائیٹڈ کے تیار کردہ رکشوں کی فروخت بالترتیب ایک ہزار 335، 2 ہزار 876، 157 اور 218 رہی، یہ تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ہزار 365، 2 ہزار 193، 636 اور 412 ریکارڈ کی گئی تھی۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایس یو ویزٹریکٹرز کی فروختجیپکاروں کی فروختگاڑیوں
Previous Post

برائلر گوشت کی قیمت میں12روپے کلو اضافہ

Next Post

پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں،چیئر مین سینٹ

News Editor

News Editor

Next Post
چیئر مین سینٹ

پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں،چیئر مین سینٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading