ڈی آئی جی سلطان خواجہ نئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ تعینات۔ ایف آئی اے سندھ میں اہم تبدیلی کردی گئی، منیر احمد شیخ کی جگہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی تعینات کردیا گیا جبکہ منیر احمد شیخ کا تبادلہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں کردیا گیا، سلطان خواجہ اچھی شہرت کے حامل سینیئر افسر ہیں جوکہ حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور سرکاری اداروں میں کرپشن کے اہم کیسوں کی تحقیقات پر کام کو آگے بڑھانے کا ٹاسک انجام دیں گے۔