• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
صدر شی جن پھنگ ن

چین اور امر یکہ چیلنجز اور تبد یلیوں کے دور میں ہیں، چینی صدر

News Editor by News Editor
نومبر 16, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

سان فرا نسسکو (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے لوگ ہی تشکیل دیں گے، ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں یا کسی قسم کا خوفناک تاثر نہیں پیدا کرنا چاہئے۔

جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے نے بتا یا کہ ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے
امریکہ میں دوست حلقوں کی جانب سے اپنےاعزاز میں استقبالیہ عشائیہ میں شر کت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اُن کا پہلا دورہ امریکہ 1985 میں سان فرانسسکو سے ہی شروع ہوا، جس نے اس ملک کے بارے میں اُن کا پہلا تاثر قائم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے لوگوں نے رکھی تھی۔ چین امریکہ تعلقات کے دروازے ہمارے لوگوں نے کھولے تھے۔ چین امریکہ تعلقات کی کہانیاں ہمارے لوگوں نے لکھی ہیں۔

چین امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے لوگ ہی تشکیل دیں گے. جتنی زیادہ مشکلات ہوں گی، ہمیں اپنے لوگوں کے درمیان قریبی تعلق قائم کرنے اور اپنے دلوں کو ایک دوسرے کے لیے کھولنے کی ضرورت اتنی ہی زیادہ ہوگی ۔ ہمیں مزید پل تعمیر کرنے چاہئیں اور لوگوں کے درمیان رابطے کے لئے مزید راستے ہموار کرنے چاہئیں۔ ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں یا کسی قسم کا خوفناک تاثر نہیں پیدا کرنا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ آج وہ اور صدر بائیڈن اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے دونوں ممالک سفر کو آسان بنانے اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ ہم چیلنجوں اور تبدیلیوں کے دور میں ہیں۔ یہ امید کا دور بھی ہے۔ دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے لازمی ہے کہ چین اور امریکہ مل کر کام کریں ۔ پرامن بقائے باہمی بین الاقوامی تعلقات کے لئے ایک بنیادی اصول ہے، جسے چین اور امریکہ کو دو بڑے ممالک کے طور پر برقرار رکھنا چاہئے. جیت جیت تعاون وقت کا رحجان ہے، اور یہ چین امریکہ تعلقات کی ایک فطری ضرورت بھی ہے. چین اعلیٰ معیار کی ترقی پر عمل پیرا ہے، اور امریکہ اپنی معیشت کو بحال کر رہا ہے. ہمارے درمیان تعاون کی کافی گنجائش ہے. بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی)، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی) اور چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو (جی سی آئی) امریکہ سمیت تمام ممالک کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے۔ چینی عوام بہتر ملازمتوں، بہتر زندگی اور اپنے بچوں کے لئے بہتر تعلیم کے خواہاں ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) عوام کی خاطر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور ہمارے لوگوں کی بہتر زندگی کی توقع ، ہمارا مقصد ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عالمی منظر نامہ کس طرح تبدیل ہوتا ہے ، چین اور امریکہ کے مابین پرامن بقائے باہمی کا تاریخی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ تبادلے اور تعاون کے لئے ہمارے دونوں عوام کی حتمی خواہش تبدیل نہیں ہوگی۔ چین امریکہ تعلقات کے لئے پوری دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی توقعات تبدیل نہیں ہوں گے۔ کسی بھی عظیم مقصد کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہ عوام میں جڑ پکڑے، عوام سے طاقت حاصل کرے اور عوام کے ذریعے اسے پورا کیا جائے۔ آئیے ہم چین اور امریکہ کے عوام کو ایک مضبوط قوت کے طور پر متحرک کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعلقات فروغ پا سکیں اور عالمی امن اور ترقی میں مزید تعاون کیا جا سکے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی صدرصدر شی جن پھنگ
Previous Post

چین اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

Next Post

چینی اور امریکی صدور کے ما بین ملا قات اسٹریٹجک اہمیت کی حا مل ہے، چینی وزیر خا رجہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزیر خا رجہ

چینی اور امریکی صدور کے ما بین ملا قات اسٹریٹجک اہمیت کی حا مل ہے، چینی وزیر خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading