فیصل آباد (کامرس ڈیسک)چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 16.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 7.2 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 چمڑے کے دستانوں کی برآمدات کا حجم 6.2 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران چمڑے کے دستانوں کی قومی برآمدات میں ایک ارب روپے یعنی 16 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









