پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کاشیڈول جاری کردیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔ٹو ،تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ۔ون،ٹو، تھرڈ، فورتھ اور ففتھ سالانہ امتحان 2025ءکے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاتوسیع شدہ شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریگولر/ لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14اپریل 2025ءہے۔امیدوار داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں ، کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں