ایل پی جی

چمن میں ایل پی جی کی عدم دستیابی، ایرانی گیس 450 روپے میں فروخت

چمن (کامرس ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایل پی جی کی عدم دستیابی کے باعث ایرانی ایل پی جی گیس فی کلو 400 سے 450 روپے فروخت کی جا رہی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی ایل پی جی گیس چمن شہر میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری ایرانی گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس کی فی کلو میں واضح کمی کے باوجود ایرانی گیس 400 سو روپے سے ساڑھے چار سو روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے چار سو سے ساڑھے چار سو روپے کلو تک ایل پی جی خریدنا اور کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

دکاندار حسب سابق ایل پی جی کے زائد نرخوں کا ذمہ دار گیس سپلائرز کو ٹھہراتے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چمن سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس ایجنسیوں کو پاکستانی ایل پی جی کی باقاعدہ فراہمی کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر گیس دستیاب ہو سکے اور مہنگی ایرانی گیس خریدنے کی مجبوری ختم ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں