فلور ملز

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

چمن(کامرس ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چمن یمں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔آٹے کی قیمتیں بڑھنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 2200 روپے جبکہ 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 1100 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

آٹا مہنگا ہونے کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ ضرورت کی یہ بنیادی شے خریدنے سے بھی قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں