کراچی(کامرس رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس کے تحت فضائی میزبانوں کے پرسنل لگیج میں سگریٹ، سگار اور تمباکو لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جاری حکمنامہ کے مطابق پروازوں، ہوٹل قیام اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے عملے کو نئی پالیسی پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر کریو کو فوری معطل اور انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر نئی پابندی سے عادی سگریٹ نوش کریو کو مشکلات کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ کسٹمز قوانین کے مطابق کریو کو مخصوص تعداد میں سگریٹ رکھنے کی اجازت ہے۔