اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پیٹرول کے بعد ایک اور پٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ اگرا نے ہوائی جہازوں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 فی لیٹر اضافہ کردیا، جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔