لاہور( کامرس ڈیسک)پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 10فیصد بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے فوری اطلاق کر دیا ہے ۔
٭٭٭٭٭












