لاہور (کامرس ڈیسک) پنجاب میں عوام کو دی جانے والی مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد آج سے صوبے بھر میں کرایوں کا دوبارہ اطلاق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین، لاہور میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس پر کرایہ وصولی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عارضی طور پر کرایہ وصولی معطل کی گئی تھی، تاہم اب سروس کو معمول کے مطابق کرایہ نظام پر واپس لایا جا رہا ہے۔