مصنوعی ذہانت

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت میں عالمی مسابقت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔پاکستان کا آئی ٹی شعبہ نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے، مالی سال 2026 میں آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

آئی ٹی شعبے نے 3.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو پاکستان کے سروسز شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس ہے، مالی سال 26 میں فری لانسرز کی ترسیلات 78 فیصد اضافے کے ساتھ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ڈیجیٹل مہارتوں، ٹیکس مراعات، فارن کرنسی اکانٹس اور اسکل ڈویلپمنٹ جیسے حکومتی اقدامات سے آئی ٹی شعبے کی ترقی کو فروغ ملا ہے، حکومت نے قومی اے آئی پالیسی 2025 متعارف کرائی، جبکہ 2030 تک اے آئی تحقیق اور خودمختار کمپیوٹنگ کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کئے ہیں۔

ہری پور میں سینو پاک سینٹر فار اے آئی اور نسٹ میں نیشنل سینٹر آف اے آئی تعلیم، تحقیق اور ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اصلاحات پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مثر مقام دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں