کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔
غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4.87 فیصد کا اضافہ ہوا، تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں ایک فیصد کی تیزی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تقریبا ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 3 فیصد مندی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.29 فیصد کمی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.17 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Some really great posts on this website, thank you for contribution. “When he has ceased to hear the many, he may discern the One – the inner sound which kills the outer.” by H Hahn Blavatsky.
http://www.arderborelnot.com/
I believe this site has got some rattling great info for everyone. “There is nothing so disagreeable, that a patient mind cannot find some solace for it.” by Lucius Annaeus Seneca.
https://www.sfokcertopsde.com