• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
طلال چوہدری

پارلیمنٹ کو تگڑا ہونا چاہیے یہ میونسپل کارپوریشن نہیں،طلال چوہدری

News Editor by News Editor
مئی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو تگڑا ہونا چاہیے یہ میونسپل کارپوریشن نہیں،اداروں کو پارلیمنٹ جنم دیتی ہے،

عمران خان کہتا ہے جو لوگ ہنگامے میں ہلاک ہوئے وہ ان کی جماعت کے تھے جبکہ ہنگامہ کرنے والے اور آگ لگانے والے ایجنسی کے لوگ تھے،ہنگاموں کا فیصلہ عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، فیصلہ کیا گیا ہے معاملہ آرمی کورٹ جائے گا،اگر جی ایچ کیو پر حملہ کا کیس آرمی کورٹ میں نہیں چلے گا تو کدھر چلے گا؟ان حالات میں الیکشن ہونگے تو ان سے کون بچے گا،یہ کہتے تھے غلامی سے آزادی لیں گے۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر لانے مارچ کیا گیا ،پہلی بار دیکھا صدر مملکت جماعت کے پاس دستخط کرنے کی اجازت لینے گیا،ملک کے دو لخت ہونے اور آمروں کو جلا بخشنے میں بھی خاص فیصلے تھے، گزشتہ روز کا دھرنا ختم نہیں ہوا موخر کیا گیا ہے،اگر پھر کسی عدالت نے وزیراعظم کو گھر بھیجا تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،جتنی جلدی ضمانتیں دینی کی ہے کاش اتنی جلدی مقدمے ختم ہوجاتے، پارلیمنٹ چیف جسٹس اور چند ججز پر عدم اعتماد کر چکی ،عمران خان میں تمام شرعی اور دنیاوی عیب ہیں ،

توشہ خانہ میں عمران خان نے 9 وکیل بدلے،گھڑیاں ہیرے ساٹھ ارب ڈاکر کرگھروں کو آگ لگائی گئی،قائد اعظم کا گھر محفوظ نہیں توکسی اور کا کیسے محفوظ رہے گا ،عدالت کا کام یہ نہیں کے وہ پارلیمنٹ کے قانون پر حکم امتناعی جاری کرے ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ گزشتہ روز کے احتجاج کی نوبت کیوں آئی ؟جن اداروں کے لیے لوگ جان دیتے رہے ان کے سامنے کل احتجاج کیوں کر رہے تھے ؟ملزم کو مہمان بنائیں گے تو لوگ احتجاج کرینگے ۔

ادب سے بات کرنا اچھی چیز ہے تاہم ڈاکو کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا۔ادب بے گناہ کے لیے اور معصوم کے لیے ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بیانیہ بنانا چاہتا ہے کہ جو ہورہا ہے ایجنسیاں کرا رہی ہیں ،ملک کے دو لخت ہونے اور آمروں کو جلا بخشنے میں بھی خاص فیصلے تھے۔ انہوںنے کہاکہ 2017سے کھیل شروع ہوا،عمران خان میں تمام شرعی اور دنیاوی عیب ہیں ۔اشتہاری عمران خان منتخب وزیراعظم کے خلاف درخواست لے کر گیا۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں ماحول بنا اور سہولت کاری سے لاڈلے کو وزیراعظم بنایا گیا،ہر رٹ کو تکنیکی بنیاد پر خارج کیا گیا،اب دو دن میں ضمانت ملتی ہے،اب ہارڈ شپ بن جاتی ہے،اب پھر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش ہورہی ہے،ایک وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو نیچا دکھایا جا رہا ہے،جب عمران خان عدالت پیش ہوا تو کور کمانڈر ہاوس میں آگ بجھی نہیں تھی۔

انہوںنے کہاکہ48 گھنٹے سے کم میں لوگ کل اسلام آباد پہنچے گزشتہ روز کسی درخت کی کوئی ٹہنی ٹوٹی؟دوسری جانب آگ لگائے بغیر کچھ نہیں ہوتا آگ لگانے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے تاہم الزام ایجنسی پر لگایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ فخر سے کہتے تھے کہ ہم آگ لگانے جا رہے ہیں،جب میر جعفر میر صادق کہیں گے تو لوگ ایسا ہی کریں گے ،ان ہنگاموں کا فیصلہ عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ کیا شہر میں صرف جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس تھا؟فیصلہ کیا گیا ہے کہ معاملہ آرمی کورٹ جائیگا،اگر جی ایچ کیو پر حملہ کا کیس آرمی کورٹ میں نہیں چلے گا تو کدھر چلے گا؟ان حالات میں الیکشن ہونگے تو ان سے کون بچے گا،یہ کہتے تھے غلامی سے آزادی لیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی پر لانے مارچ کیا گیا ،پہلی بار دیکھا صدر مملکت جماعت کے پاس دستخط کرنے کی اجازت لینے گیا ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کا سوشل میڈیا کھول لیں۔انہوںنے کہاکہ کیا عمران خان ایجنسیوں کے کہنے پر میر صادق کہتے تھے؟عمران خان نے کہا کہ گرفتار کیا تو دوںگا تودوبارہ یہی ہوگا،پاکستان کو ایسے الیکشن میں نہ دھکیلا جائے جسے کوئی بھی نہ مانے،پاکستان کی ضرورت کے لیے الیکشن ہونا چاہیے کی کی خواہش پر نہیں،پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی کہانی بہت لمبی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ٹیریان وائٹ والا مقدمہ تکنیکی بنیاد پر خارج نہ کریں ،یہ بتا دیں آیا بیٹی اس کی ہے یا نہیں ،گارنٹی دے دیں کہ ان بلوائیوں سے بیلٹ بکس سے کیسے بچائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ جتنی جلدی ضمانتیں دینی کی ہے کاش اتنی جلدی مقدمے ختم ہوجاتے،توشہ خانہ میں عمران خان نے 9وکیل بدلے۔گھڑیاں ہیرے ساٹھ ارب کی خاطر گھروں کو آگ لگائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کا گھر محفوظ نہیں کسی اور کا کیسے محفوظ رہے گا،عدالت کا کام یہ نہیں کے وہ پارلیمنٹ کے قانون پر حکم امتناعی جاری کرے،اگر قانون پر عمل نہیں کرا سکتے توپارلیمنٹ بند کر دیں،گزشتہ روز ہونے والا احتجاج وقت کے ساتھ بدلے گا،نواز شریف نے گوجرانوالہ تقریر میں دو افراد کا نام کیالیکن ادارے کے جوانوں کی تعریف بھی کی ،دیسی نیلسن منڈیلا بننے کے شوقین کے ہتھکڑی لگتی نہیں آنسو پہلے باہر آجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں نے ظلم برداشت کیا ہے تاہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا ۔انتخابات وقت پر ہونے چاہیے اور اداروں کو قانون میں گنجائش بھی دی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن وقت پر ہونے کے ساتھ صاف ستھرے ہونے چاہیے،الیکشن کمیشن اتنا آزاد ہے کہ اس کو تاریخ دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کس احتجاج میں جلائو گھیرائو نہیں ہوا؟پی ٹی آئی کا بنایا صدر تعیناتی کی سمری عمران کے پاس کر گئے،پورا توشہ خانہ کھا گئے تاہم انصاف میں اتنا دم نہیں کہ سزا دیتے ۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمان پر حملہ کے دن سزا نہ دیتے تو یہ وقت نہ دیکھتے، پارلیمنٹ چیف جسٹس اور چند ججز پر عدم اعتماد کر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سو چوراسی تین اور سو موٹو کے کھیل کا کتنی بار بتائیں ،اس سے پہلے ملک میں روٹی اور ڈالر سستی تھی،اس سب کو یہاں لانے کا مجرم ثاقب نثار ہے،پارلیمنٹ کو تگڑا ہونا چاہیے یہ میونسپل کارپوریشن نہیں۔اداروں کو پارلیمنٹ جنم دیتی ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پارلیمنٹطلال چوہدریمیونسپل کارپوریشن
Previous Post

عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Next Post

پاکستان میں سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، احسن اقبال

News Editor

News Editor

Next Post
احسن اقبال

پاکستان میں سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading