• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
بدھ, 29 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

پاکستان میں سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، احسن اقبال

News Editor by News Editor
مئی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، چیلنج ہے ہم سیلاب سے بچاؤ کا انفراسٹرکچر بنائیں، زراعت کو بہتر کرنا اور تحفظ خوراک کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

وہ منگل کو نیدر لینڈز سفارتخانہ کے زیر اہتمام آبی آفات کے اثرات کم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ورکشاپ کا انعقاد وزارت آبی وسائل اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں بین الاقوامی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، غیر ملکی مشنز اور پاکستانی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کا خدشہ رہتا ہے، ہمارے لئے یہ چیلنج ہے کہ ہم سیلاب سے بچاؤ کا انفراسٹرکچر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کو بہتر کرنا اور تحفظ خوراک کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 2013کے بعد سیلاب سے نمٹنے کیلئے کام کرنا شروع کیا، سیلاب سے بچائو کیلئے سالانہ 340 ارب روپے کی ضرورت تھی، سیلاب سے بچائو کے اس قومی پروگرام کو ماضی کی حکومت نے معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی برادری کو مدد کی اپیل کرنا پڑی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ساتواں ملک ہیں جس کی وجہ سے مزید سیلاب اور خشک سالی کے خطرات ہیں ، مستقبل میں فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے روایتی طریقے ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس سے اچھی تجاویز سامنے آئیں گی جس پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ، علم پر عمل ہونا چاہئے اس کے بعد ہی اس کا فائدہ ہوسکتا ہے: ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے کہا کہ سیلاب انہیں نیدرلینڈ میں 1953 کے سیلاب کی یاد دلاتا ہے، اس وقت پاکستانی عوام نے ڈچ آبادی کا ساتھ دیا، ایسی چیز جو بھولی نہ ہو۔

سفیر نے کہا کہ ہالینڈ نے پانی کے انتظام میں مہارت ثابت کی ہے اور ڈچ تکنیکی مدد پاکستان میں سیلاب کے انتظام کے لئے ممکنہ حل پیش کرتی ہے، وہ یہ بھی مانتی ہیں کہ 2022 کا تباہ کن سیلاب پاکستانی آبی شعبے کے لئے عکاسی اور ترقی کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ورکشاپ ڈچ رسک ریڈکشن ٹیم کے نتائج پر مبنی تھی۔ 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان نے نیدرلینڈ سے کہا کہ وہ سیلاب اور پانی کے انتظام کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرے۔ مشن نے سندھ اور بلوچستان میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب جیسے شدید واقعات کے طویل مدتی تخفیف کے لئے ایک رپورٹ تیار کی۔

ورکشاپ کے دوران ڈی ا?ر ا?ر ٹیم نے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مزید تعاون اور مہارت کو یکجا کرنے کے مواقع تلاش کئے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ رواں سال ترقیاتی پروگرام میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی، 727 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی مکمل خرچ کریں گے، نئے مالی سال میں پی ایس ڈی پی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، کوشش کر رہے ہیں 2018 کے بنچ مارک پر پہنچ جائیں،پاکستان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے،اگر کسی اور معیشت میں اتنا نقصان ہوتا تو شاید وہ بیٹھ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کرنی ہوتی تو جھوٹے کیس کافی تھے، میں 2 ماہ سزائے موت کی چکی میں سزا کاٹ کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے جو کارروائیاں کی گئی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں،برطانیہ میں کوئی ایسا کرے تو رات کو عدالتیں کھول کر اسے سزا دی جاتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جی ایچ کیو پر کوئی سیاسی جماعت حملہ کرے تو اسے آپ کیا کہیں گے،عمران خان کی طرز سیاست میں تشدد کا ایک کلچر ہے،اسلام آباد کی سڑکوں پر تشدد کس کے پیروکاروں نے کیا، ایم ایم عالم کے جہاز کو کس نے نذر آتش کیا،مراد سعید نے ویڈیو پیغام میں کارروائی کا کہا،اس دہشت گردی کی کوئی ریاست اجازتِ نہیں دیتی،9 مئی کو جرائم دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا،ہم نے پوری دنیا کو بتایا جمہوری حکومت کیا ہوتی ہے،لاکھوں لوگ آئے ایک گملا نہیں ٹوٹا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالپاکستانسیلاب کا خدشہ
Previous Post

پارلیمنٹ کو تگڑا ہونا چاہیے یہ میونسپل کارپوریشن نہیں،طلال چوہدری

Next Post

عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی،چودھری پرویز الٰہی

News Editor

News Editor

Next Post
چودھری پرویز الٰہی

عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی،چودھری پرویز الٰہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

آئی پی ایل

آئی پی ایل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف

اپریل 28, 2026
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

اپریل 28, 2026
علی پرویز ملک

ایران امریکہ جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں’ علی پرویز ملک

اپریل 28, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7863

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

641
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

598
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

592
آئی پی ایل

آئی پی ایل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف

اپریل 28, 2026
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

اپریل 28, 2026
علی پرویز ملک

ایران امریکہ جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں’ علی پرویز ملک

اپریل 28, 2026
پریتی زنٹا

” یہ قابل قبول نہیں ہے‘ ‘پریتی زنٹا کا خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل

اپریل 28, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading