ٹیکس

ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی ،کمرشل بینک ہفتہ کو کھلے رہے،آج بھیکھلے رہیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر ٹیکس گزاروں کی سہولت کےلئے ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز ہفتہ کے روز کھلی رہیں جبکہ آج ( اتوار کو ) بھی کھلیں گئی تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی درخواست پر کیا گیا ۔

جس کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی کے ذریعے سرکاری لین دین کی اسپیشل کلیئرنگ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔

ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں