• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
محسن نقوی

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،کابینہ کا تنخواہ،سرکاری گھر نہ لینے کااعلان

News Editor by News Editor
جنوری 28, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقدہوا، نگران وزیراعلی محسن نقوی نے نگران صوبائی وزرا کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف، منصفانہ،آزادانہ او رپرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔نگران وزیراعلیمحسن نقوی نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف او رمنصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے -الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائیں گے-انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کچھ ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے-پنجاب کی نگران کابینہ نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رضا کارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھرنہ لینے کااعلان کیاہے۔

نگران پنجاب کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ اور سرکاری گھر نہیں لے گا۔اجلاس میں پنجاب پولیس کے شہدا کے خاندانوں کی مالی امداد کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔پولیس شہدا کے خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔گزشتہ ڈیڑھ برس سے پولیس کے افسروں اورجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن ان کی فیملیز کومالی امداد نہیں ملی۔ شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ کیاگیا۔قد، چھاتی کے حوالے سے شہدا کے بچوں کو خصو صی رعایت دی جائے گی۔دیگر حادثات میں شہید پولیس افسروں اور جوانوں کی بیواں کیلئے مالی امداد 25سوسے بڑھا کر25ہزار روپے کر دی گئی۔

عوام کی فوری داد رسی کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس اورسینئر پولیس حکام کھلی کچہریاں لگائیں گے۔کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ نگران وزیر اعلی نے رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلئے پیشگی پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ابھی سے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کی جائے تاکہ مبارک مہینے میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

نگران وزیر اعلی نے تمام صوبائی وزرا کو مختلف شہروں کے دورے کرکے سستے آٹے کی دستیابی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اورتعلیمی اداروں میں آئس اور دیگر منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کاحکم دیا۔نگران وزیراعلی نے کہاکہ ہم نے اپنی نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے۔ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹیز برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ، قانونی امورونجکاری اور امن و امان کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔نگران کابینہ نے ڈاکٹر عثمان انور کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی باضابطہ منظوری دی۔کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو گندم کے ذخائر اور ضروریات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری نے حکومتی امور،سرکاری محکموں کے افعال کار، انتظامی ڈھانچے اور رولز آف بزنس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ پنجاب حکومت کے پاس اس وقت 14 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے جبکہ اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم پاسکو سے حاصل کی جا رہی ہے۔ گندم کا 10 کلو کا آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے اور فلور ملوں کو روزانہ 26 ہزار ٹن گندم ریلیز کی جا رہی ہے۔نگران صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، ایس ایم تنویر، ابراہیم مراد، بلال افضل، جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پنجاب کابینہمحسن نقوینگران وزیر اعلی
Previous Post

انتخابات جب بھی ہونگے عمران خان کو عبرتناک شکست دینگے ،احسن اقبال

Next Post

امریکا، پولیس کا سیاہ فام شہری پر بہیمانہ تشدد، شہریوں کا شدید احتجاج

News Editor

News Editor

Next Post
امریکا

امریکا، پولیس کا سیاہ فام شہری پر بہیمانہ تشدد، شہریوں کا شدید احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading