مریدکے(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مقررہ وقت پر ختم ہوجائے گی ،نگران وزیر اعظم سیاستدان ہوگا مگر کون ہوگا ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالاشاہ کاکو میں یونیورسٹی ٹاور کمپلیکس کا افتتاح اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے بعد خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کامیاب وزیر اعلی تھے ہی اس سے زیادہ کامیاب وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں نوجوان نسل کیلئے انکے دل میں بہت درد ہے انکا مشن ہے نوجوان نسل کو پاکستان کے مستقبل کا ویژن دیا جائے لیپ ٹاپ اسی لئے تقسیم کئے جارہے ہیں.
انہوں نے کہا ڈگری یا تعلیم کیساتھ ہمیں اسکلز پر کام کرنا ہوگا دنیا ہم سے ہنر مند مانگ رہی ہے حکومت اسکلز پر خاص کام کررہی ہے سابقہ حکومت نے پونے چار سال میں تعلیم سمیت تمام شعبوں کا بہت نقصان کیا حالانکہ سابقہ حکومت کا وزیر تعلیم بہت قابل تھا مگر قابلیت دکھا نہ سکا ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے حکومت انکوائری کرواکر ذمہ دار افراد کوسزا دے گی ۔
تقریب میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر سید اصغر زیدی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک مثالی تاریخی ادارہ ہے جسکی خدمات بھی تاریخی ہیں لیپ ٹاپ لینے والی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں لیپ ٹاپ فراہم کئے اس سے ہم تعلیمی میدان میں دنیا کا مقابلہ کرسکیں گی