پنجاب کی جیلوں

پنجاب کی جیلوں میں منشیات فروشی کا انکشاف

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں منشیات سپلائی کرنے کے واقعات نہ رک سکے

لاہور:ساڑھے تین سال میں پنجاب کی جیلوں میں اٹھارہ سوسے زائد منشیات سپلائی کے کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور: محکمہ جیل خانہ جات کی مرتب شدہ رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی

لاہور: محکمہ جیل خانہ نے تینتالیس جیلوں کی رپورٹ جنوری دوہزار بیس سے جون دوہزار تئیس تک تیار کی

لاہور: منشیات سپلائی کے سب سے زیادہ سنٹرل جیل اڈیالہ میں بارہ سو اڑسٹھ کیسزسامنے آئے، رپورٹ

لاہور: سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہورمیں دو سو تینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ

لاہور:سنٹرل جیل ملتان میں منشیات سپلائی کرنے کے ستاون کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ

لاہور: بھکر جیل میں انتیس، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پچیس، سنٹرل جیل ساہیوال میں بارہ کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور:ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں نو، ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں چار، وہاڑی جیل میں اٹھائیس کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور:ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں منشیات سپلائی کرنے کے 6 کیسز، سنٹرل جیل فیصل آباد میں 3 کیسزسامنےآئے

لاہور: چیکنگ کے دوران منشیات سپلائی کرنے میں ملوث افراد اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا، ترجمان جیل خانہ
جات

لاہور: جیلوں میں کسی قسم کے غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاتی ، آئی جی جیل خانہ جات

اپنا تبصرہ لکھیں