• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سر دار مسعود خان

ملک ٹیک انڈسٹری کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، سر دار مسعود خان

News Editor by News Editor
نومبر 5, 2023
in پاکستان
0 0
0

سان فرانسسکو/کیلیفورنیا(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستا نی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیک انٹرپرینیورشپ ترقی کر رہا ہے اور ملک ٹیک انڈسٹری کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔سفیر پاکستان نے یہ بات اوپن سیلیکون ویلی کے سالانہ کنونشن کے دوران پاکستان میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار کے دوران بطور کلیدی مقرر کہی۔

اس کے شرکاء میں بازار ٹیکنالوجیز کے بانی حمزہ جاوید، سی ای او اور شریک بانی ”ابھی”عمیر انصاری، شریک بانی اور سابق سی ای او کلاؤڈ ویز عاقب گیڈٹ شامل تھے، اس تقریب کی نظامت کے فرائض لیزا ملر نے سرانجام دئیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیک انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی میں متعدد عوامل کارفرما ہوئے ہیں، اس ترقی کیلئے ایک ایکوسسٹم بنا ہے جس میں معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ہوئی ہے،یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل مختلف پیشہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک طبقہ ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لے رہا ہے اور یہ ہماری معیشت کو ایک نئی سمت دے رہا ہے، اسکی وجہ وہ موافق ماحول ہے جو حکومت پاکستان نے آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی نمو کیلئے فراہم کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ٹیک اور آئی ٹی سیکٹر کی استعداد کو نہ صرف پاکستان کی مارکیٹ بلکہ اس پورے خطے جس میں مشرق وسطیٰ، وسطی افریقہ، مغربی ایشیا اور دیگر شامل ہیں کو برؤے کار لایا جا سکتا ہے لہذا اسی لیے ہم اسے پاکستان میں ایک نیا ٹیکنالوجی انقلاب کہتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے اور آئی ٹی سیکٹر اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا مقصد کارباری منصوبوں کی منظوریوں کے عمل کو تیز کرنا، منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنا اور ریگولیٹری اصلاحات متعارف کرانا ہے۔ ادائیگیوں کے عمل میں استحکام کو یقینی بنانا، انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے معاملات ، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے رقوم کی واپسی سے متعلق مسائل کو حل کرنا کونسل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ٹیک اور آئی ٹی کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ 2018 میں وینچر کیپیٹل فنڈنگ کی مد میں سالانہ 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اب اس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیزی ان تمام نامساعد حالات کے باوجود ہوا ہے جس میں معاشی مشکلات ، سیاسی حالات ، کوویڈ وبا اور گذشتہ سال کا تباہ کن سیلاب شامل ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی کمپنیاں جن میں کلائنر پرکنز، ٹارگٹ ، ٹائیگر گلوبل، ڈریگنیئر، ایکریو، سیکوئیا کیپیٹل، برطانیہ کی کنگز وے، یورپ سے اسپیڈانویسٹ، یو اے ای کی شاروق، اور چائنا ایکسلریٹر اور گوبی سمیت معروف عالمی وینچر کیپیٹلسٹ پاک ٹیک اپ اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وینچر کیپیٹل فنڈنگ کو برقرار رکھنے اور کم سرمایہ والے ٹیک انٹرپرائزز کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دیگر چیلنجز میں مقامی سرمایہ کاری شامل ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروبار کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا ذکر کیا جن میں سرمایہ کاروں کے لئے موافق اور دوستانہ ریگولیٹری نظام متعارف کرانا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ای والیٹ کی سہولت، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے ٹیک اسٹارٹ اپ کی واضح تعریف اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام شامل ہے۔

امریکی سرمایہ کاروں اور کاروبار ی طبقے کے لیے موجود مراعات کے بارے میں مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 امریکی کاروباری اداروں کی موجودگی امریکی نئی کمپنیوں اور کاروبار کے لیے پاکستانی مارکیٹ میں جانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ گذشتہ چار دہائیوں کے دوران ہونے والی جنگوں کی وجہ سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم اپنی ساکھ بحال کرنے اور اپنا اصل تشخص اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ایسا ہے جو ہمارے لوگوں کی صلاحیتیوں کی بدولت ہمارے تشخص کو روشن کر سکتا ہے۔

سفیر پاکستان نے ملک کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی 235 ملین آبادی جس کی اوسط عمر 22 سال ہے اور 80 ملین سے زیادہ بڑھتے ہوئے متوسط طبقہ ہے کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے پاکستان پر مکمل اعتماد کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں۔ ہم اپنی منزل حاصل کر لیں گے۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ انقلاب کا حصہ بنیں گے یا نہیں۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکہانٹرپرینیورشپٹیک انڈسٹریسر دار مسعود خان
Previous Post

راجا پرویز اشرف کی فیض آباد دھرنے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تجویز

Next Post

اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

News Editor

News Editor

Next Post
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading