• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
منگل, 28 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
راجہ پرویز اشرف

راجا پرویز اشرف کی فیض آباد دھرنے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تجویز

News Editor by News Editor
نومبر 5, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے فیض آباد دھرنے اور ماضی کو بھلاکر آگے بڑھنے کی تجویز دے دی۔

ایک انٹرویومیں اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ اور نئے سوشل کنٹریکٹ کی تجویز بھی دے دی۔راجا پرویز اشرف سے سوال کیا گیا کہ کیا فیض آباد دھرنے کے کرداروں کو بلا کر حقائق سامنے لانے چاہیے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ہم نے نتیجہ دیکھنا ہے، ہم 75، 76 سال گذرنے کے باوجود اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے ماضی میں ہی چلنا ہے یا مستقبل بھی کوئی چیز ہے جس میں قدم رکھنا ہے؟ مشورہ کریں، بٹھائیں سب کو، کوئی ڈائیلاگ اوپن تو کرو۔راجا پرویز اشرف سے سوال کیا گیا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ اور جنرل (ر) فیض کو بلانے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ درست ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ بس یہ باتیں کرنے والے روتے پیٹتے رہیں، ایک انچ آگے نہیں بڑھ سکیں گے، یہ وطیرہ ٹھیک نہیں ہے کہ ہر 2، 3 سال کے بعد آپ گزرے وقت کی پٹاری کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ آگے دیکھنے والی قومیں ہوتی ہیں، وقت پر کوئی بات نہیں کرتا، یہ بزدلی کی نشانی ہے، زندہ قوم جس وقت غلط کام ہو رہا ہوتا ہے اسی وقت کہتی ہے کہ یہ غلط ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 5 برس گذرنے کے بعد سارے اٹھ جاتے ہیں، قوم اس سے کنفیوژہو رہی ہے اور ہم نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔راجا پرویز اشرف نے تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ اور ایک نیا سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے، اگر کوئی بات ہے تو ہمیں آپس میں بیٹھ کر بات کرنی ہے، ہمارے دشمن تو اب یہ سب دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ اِن کو چھوڑ دو، یہ خود ہی اپنے آپ کو مارلیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا معاملہ سپریم کورٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں کو طے کرنا چاہیے تھا، انتخابات سے متعلق معاملات پارلیمانی کام ہے، پارلیمان کا وجود انتخابات سے برائے راست جڑا ہوا ہے، بس یہ ہماری بدقسمتی ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ سب سے بڑا آئینی عہدہ ہے، کیا مجبوری ہوئی کہ عارف علوی کے حوالے سے یہ تاثر ابھرا کہ وہ صدر مملکت کے بجائے تحریک انصاف کی نمائندگی زیادہ کر رہے ہیں، یہ درست بات نہیں ہے، صدر مملکت کو اس بات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ آئین پر عمل کرتے ہوئے اگر آپ دوسرا کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، اِس پر اْن سے سوال کیا گیا کہ کیا عارف علوی نے آئین کی خلاف ورزی کی؟ جواب میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے تو پھر مجھے تو یہ تسلیم کرنا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسپیکر قومی اسمبلیراجا پرویز اشرففیض آباد دھرنے
Previous Post

غلام سرور 9نومبر کو باضابطہ طو رپر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

Next Post

ملک ٹیک انڈسٹری کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، سر دار مسعود خان

News Editor

News Editor

Next Post
سر دار مسعود خان

ملک ٹیک انڈسٹری کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، سر دار مسعود خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

گرین کلچر

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،پنجاب کے 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شامل

اپریل 28, 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے پر آئینی درخواست دائر

اپریل 28, 2026
جسٹس محسن کیانی

ٹربیونلز میں جانے کا شوق، ریٹائرڈ ججز نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

اپریل 28, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7765

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

641
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

594
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

586
گرین کلچر

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،پنجاب کے 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شامل

اپریل 28, 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے پر آئینی درخواست دائر

اپریل 28, 2026
جسٹس محسن کیانی

ٹربیونلز میں جانے کا شوق، ریٹائرڈ ججز نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

اپریل 28, 2026
بیرسٹرگوہر

ججزکی دیگر کورٹس منتقلی، عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، بیرسٹرگوہر

اپریل 28, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading