فی تولہ سونا

ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 9 سو 62 روپے کی سطح پر برقرار

کراچی(کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 9 سو 62 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل سونا 4 لاکھ 83 ہزار 9 سو 62 روپے جبکہ 10 گرام سونا 414,919 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 380,356 روپے فروخت ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 7,821 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6,705 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں