لاہور( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024تک 3.1بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024سے 5.6فیصد زیادہ ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2023سے دسمبر 2024تک ترسیلات زر میں 29.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔









