ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے باصلاحیت فاسٹ بولر محمد عباس نے لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لیجنڈری پیسرز اور ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور اپنے وقت کی سب سے خطرناک فاسٹ بولر جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
محمد عباس نے ڈھاکا ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔36 سالہ پیسر جو اپنا 28 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، اب تک 22.95 کی شاندار اوسط سے 105 وکٹیں لے چکے ہیں۔انہوں نے اب تک 216 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 20.34 کی اوسط سے 880 وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور 56 ویں مرتبہ اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بہترین ٹیسٹ اوسط میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
٭٭٭٭٭