حجرہ شاہ مقیم (کامرس ڈیسک )حجرہ شاہ مقیم شہر و گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے جبکہ شدید گرمی اور مچھروں کی بہتات نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور رات کے اوقات میں بھی سکون میسر نہیں،
اس حوالے سے سٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم خاں و دیگر نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
٭٭٭٭٭












