نان روٹی

لاہور، قیمت پرڈیڈلاک برقرار، نان روٹی ایسوسی ایشن ڈٹ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک )نان روٹی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان روٹی کی قیمت پر ڈیڈلاک برقرارہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں روٹی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کرنے پر پیشرفت نہیں ہو سکی اورمختلف علاقوں میں مہنگی روٹی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

روٹی سرکاری قیمت کے برعکس 20 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی کا نرخ 14 روپے مقرر ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے 14 روپےمیں روٹی کی فروخت سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگی ایل پی جی اور آٹے کے باعث سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرنا ممکن نہیں رہا،20 روپے کی روٹی بیچنا مجبوری ہے,14 روپے کی روٹی بیچ کر اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں