بینک ٹرانزیکشن

قانون میں ترمیم، یکم جولائی سے 10 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یکم جولائی سے دس کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوگی،جولائی سے دسمبر تک اگر کسی اکاﺅنٹ میں دس کروڑ جمع یانکالے گئے ہوں اسٹیٹ بینک کورپورٹ کرناہوگا۔

6ماہ کے د وران10کروڑکی مالی ٹرانزیکشن "ریڈار”پرآگئی،یکم جولائی سے10کروڑکی بینک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوگی،جولائی سےدسمبرتک اگرکسی اکاونٹ میں10کروڑجمع یانکالےگئے تو اسٹیٹ بینک کو رپورٹ کرناہوگا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری2027 سےجون تک 10کروڑکی ٹرانزیکشن کورپورٹ کیاجائے،رپورٹنگ کادورانیہ سال میں 2مرتبہ 6,6ماہ کی مدت پرمحیط ہوگا،نئی ہدایت ہرقسم کے بینک اکاﺅنٹس سمیت ٹرم ڈپازٹس اور بینک ڈپازٹس کی دیگر اقسام پر بھی لاگو ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی ٹرانزیکشنزمعلومات ٹیکس ریٹرن سےمیچ کی جائیں گی،ایف بی آربینکوں کی فراہم کردہ معلومات کی سخت رازداری کو یقینی بنائے گا، ایف بی آرقانون کے تحت اجازت کے علاوہ کسی بھی انکشاف یاغلط استعمال کو روکےگا

اپنا تبصرہ لکھیں