لندن(کامرس ڈیسک)مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 91.65 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔