• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعہ, 24 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
صنعتی ڈیجیٹلائزیشن

صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور انٹیلی جنٹ کارخانے چین میں رائج ہیں

News Editor by News Editor
جنوری 7, 2023
in کاروبار
0 0
0

بیجنگ (کامرس ڈیسک)امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور بیرن ویکلی نے اپنے اپنے اداراتی مضامین میں متعدد ماہرین کی آرا کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہےکہ چین کی انسداد وبا کی داخلی پالیسی کی بہتری نہ صرف چینی معیشت کے لیے امید افزا ہے بلکہ عالمی معیشت کی ترقی کے امکانات میں بھی اضافہ کرےگی۔

جب چین کو بدنام کرنا بعض مغربی ممالک کے لئے سیاسی درستگی ہے تو اس صورت حال کے پس منظر میں عالمی ماہرین اور میڈیا 2023 میں چینی معیشت کے حوالےسے پرامید کیوں ہیں؟ہفتہ کے روز رپورٹ کے مطا بق پہلی بات یہ کہ عہد حاضر میں چینی معیشت بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔ صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور انٹیلی جنٹ کارخانے چین میں رائج ہیں۔ دو ہزار اکیس تک پوری دنیا میں موجود ایک سو چودہ لائٹ ہاؤس فیکٹریوں میں سے بیالیس کا تعلق چین سے تھا جوکہ سرفہرست ہے۔لائٹ ہاؤ س فیکٹری کا لفظ مغرب کی جانب سے ایجاد ہوا ہے جو دور حاضر میں انٹیلی جنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کے اعلیٰ ترین معیار کی حامل فیکٹریوں کے مترادف ہے۔

چین میں لائٹ ہاؤس فیکٹریز عموماً الیکٹرونکس، برقی سازو سامان، آٹوموبل، اسٹیل اور نئی توانائی سمیت شعبوں سے وابستہ ہیں۔نینگ ڈہ ٹایم، ہائر، میڈیا، سانی ہیوی انٹسٹری جیسی چینی کمپنیاں اس حوالےسے شہرت یافتہ ہیں۔انٹیلی جنٹ عمل سےصنعتی اداروں کی پیداواری کارکردگی ، مصنوعات کی کوالٹی اور منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔درحقیقت حالیہ سالوں میں چین میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے جرمنی اور جاپان جیسے ممالک کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مثال کے طور پر آٹوموبل کے شعبے میں لوگوں کو یہ واضح احساس ہو گیا کہ ایک ہی قیمت کی گاڑیوں میں چین ساختہ گاڑیوں کا ڈیزائن، کوالٹی اور انسان اور مشین کے درمیان رابطے کا تجربہ جاپانی اور جرمن گاڑیوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ثابت ہوا ہے۔اصراف کے شعبے میں چین میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل دنیا میں بھی پیش پیش ہے۔تین سالوں کے وبائی اثرات کی بدولت آف لائن دکانوں میں کاروباری سرگرمیوں میں کافی کمی دیکھنے میں آئی لیکن اگر آپ ٹک ٹاک اور تھاؤباؤ کی آن لائن لائیو مارکیٹ دیکھیں تو ادھر خرید وفروخت کا عروج نظر آتا ہے۔

صرف ایک آن لائن مارکیٹ شو میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کا لین دین ہوتا ہے جو دو ہزار انیس میں معجزہ سمجھا جاتا تھا ،اب یہ کامیابی معمول کی بات بن گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار اکیس میں چین کا جی ڈی پی ایک سو دس ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا، جس میں ڈیجیٹل معشیت کا پیمانہ پنتالیس ٹریلین یوان تک پہنچ گیا۔ چین کی معیشت میں ڈیجیٹلائزین سے پیدا ہونے والی زبردست قوت متحرکہ چینی معیشت پر عالمی برادری کے اعتماد کا اہم سبب بنا ہے۔

دوسری بات یہ کہ چین اعلیٰ سائنسی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلسل پیش رفت حاصل کرتا رہا ہے۔ چاند اورمریخ کی ایکسپلوریشن، بےدو سیٹلائٹ کا نیٹ ورک، کوانٹم کمپیوٹنگ اور چین ساختہ بڑے طیارے جیسی اہم پیش رفت نہ صرف قومی اہمیت کی حامل ہیں بلکہ اعلیٰ اضافی قدر بھی پیدا کرتی ہیں۔مثال کے طور پر متحدہ عرب امارات چین کے چھانگ عہ راکٹ کے ذریعے چاند کا سفر کرنے کے لئے پانچ ارب امریکی ڈالر کا خرچ کرےگا۔ بےدو مصنوعی سیاروں کی متعلقہ مصنوعات ایک سو بیس ممالک میں برآمد ہو چکی ہیں اور ان سے ہر سال چین کے لئے پانچ کھرب یوان کی آؤٹ پٹ ویلیو پیدا ہوتی ہے۔اور یہاں سی نائن ون نائن طیارے کا ذکر خصوصی طور کرنا اہم ہے۔

چین میں سی نائن ون نائن طیارے کے پروجیکٹ کے ساتھ تعاون کرنے والے سینکڑوں صنعتی و کاروباری ادارے موجود ہیں جو تین لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ان صنعتی اداروں میں سے پنتیس ادارے مالیاتی مارکیٹ میں لسٹیڈ کمپنیاں بن گئے ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو گیارہ کھرب یوان تک جا پہنچی ہے۔ماضی میں اتنی رقم بوئینگ اور ائیربس جیسی کمپنیاں ہی کما پاتی تھیں اور اب سی نائن ون نائن کی وجہ سے اس مارکیٹ میں چین کا اپنا مقام قائم ہو گیا ہے۔ ان اعلیٰ اضافی قدروں کی حامل مصنوعات اور خدمات کی بدولت چین کا مزید تیزرفتاری سے مضبوط تر ملک بننا ممکن ہو جائےگا۔ اعلیٰ اضافی قدروں سے مراد ہے زیادہ منافع۔ اور زیادہ منافعے سے صنعتی ادار ے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھا سکتے ہیں اور ملک کو زیادہ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں اور یوں عام باشندوں کو زیادہ سماجی فلاح و بہبود مل سکےگی۔

اور آخر میں چینی صنعت کاروں کا ذکر ناگریز ہے۔چین کی جانب سے اپنی انسداد وبا کی پالیسی کی ترمیم کی تھوڑی دیر بعد چین کے زے چیانگ، گوانگ ڈونگ اور سان ڈونگ سمیت کم از کم نو صوبوں کے ہزاروں صنعت کار کاروباری مواقع ڈھونڈنے غیرملکی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے گئے۔ چین کی بعض مقامی حکومتوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے چارٹیڈ فلائٹس کا بندوبست بھی کیا۔چینی صنعت کاروں کا ہدف ہرطریقے سے کھوئے ہوئے وقت اور گاہکوں کو واپس لانا ہے۔اس سے کیا ظاہر ہوا ہے؟ بین الاقوامی منظر نامہ ناخوشگوار ہونے کے باوجود چینی صنعت کار مشکلات سےگھبرا کر پیچھے نہیں ہٹے، ان کا جوش و جذبہ کمزور نہیں ہوا اور اپنے پختہ عزم سے مارکیٹ میں قائم رہے۔ آنے والے دنوں میں وہ یقیناً زبردست کارکردگی دکھائیں گے۔
سال نو کے موقع پر ہم چینی معیشت کے روشن مستقبل کے لئے مزید متحد ہوں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

چین پر وائرس کی تبدیلی کے لیے "پیٹری ڈش" ہونے کا الزام سراسر لغو اور واہیات ہے، ما ہر وبائی امراض

Next Post

اکشے اور شاہ رخ کی 25 سال پرانی تصویر وائرل

News Editor

News Editor

Next Post
اکشے اور شاہ رخ

اکشے اور شاہ رخ کی 25 سال پرانی تصویر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7406

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

569
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

530
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading