کراچی(کامرس رپورٹر) شوگرملز مالکان نے10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع وزارت پیداوار کوبتایا کہ شوگرملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس حوالے سے چینی اسٹاک کے اعداد و شمار وزارت کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ شوگر انڈسٹری ذرائع نے کہاکہ چینی برآمد کی اجازت ملنے سے ایک ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ برآمد نہ ہونے کی صورت میں ملوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ شوگر ملز مالکان کو پہلے اس بات کی گارنٹی دینا ہوگی کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، بصورت دیگر برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ گزشتہ سال 7 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت کے بعد ملک میں قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی تھیں اور چینی کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
٭٭٭٭٭
Hello my loved one! I wish to say that this article is amazing, great written and come with approximately all vital infos. I’d like to peer more posts like this .
http://www.arderborelnot.com/
Spot on with this write-up, I truly suppose this website wants rather more consideration. I’ll most likely be once more to read rather more, thanks for that info.
https://www.sfokcertopsde.com