• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
سگریٹ

سگریٹ سیکٹرمیں بھاری ٹیکس چوری کا انکشاف

News Editor by News Editor
مارچ 19, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سگریٹ کی تیاری اور فروخت کے شعبے میں بھاری ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے سگریٹ کے ریگولیٹڈ سیکٹر سے ایف بی آر کو حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سگریٹ انڈسٹری پر بھاری ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد صارفین میں غیر قانونی اور مضر صحت سگریٹ کی خریداری کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں اس شعبے میں ٹیکس چوری میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر 170ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ سگریٹ پر انحصار کررہی ہے۔ سگریٹ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس شعبے میں ٹیکس چوری کی شرح پہلے ہی بہت بلند ہے اوراب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی غیرمعمولی حد تک بڑھ جانے کے بعد اس رجحان میں مزید اضافہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے مختلف برانڈز حکومت کی مقررکردہ قیمت سے نصف پر فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ فروخت بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی انعامی اسکیمیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ بنانے اور فروخت کرنے والی قانونی صنعت کی بھرپور مخالفت کے باوجود فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا جس سے قانونی سگریٹ کی قیمت میں یکدم سوفیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ برانڈز کے سگریٹ مقامی سطح پر تیار کردہ غیرقانونی سگریٹ کے مقابلے میں 50سے 100روپے فی پیکٹ کم قیمت پر فروخت ہورہے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہورہا ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال سگریٹ انڈسٹری سے 200ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، ایف ای ڈی میں غیرمعمولی اضافے سے اس ہدف میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، تاہم حکومت کے لیے 200ارب روپے کا معمول کا ہدف پورا کرنا بھی دشوار ہوگا۔

سگریٹ پر ایف ای ڈی لگنے سے قانونی سگریٹ کی فروخت میں 50فیصد تک کمی کا خدشہ ہے جس سے حکومت کا ریونیو بھی اسی تناسب سے متاثر ہوگا، ایف ای ڈی کا فائدہ صرف غیرقانونی سگریٹ برانڈز کو پہنچے گا جو اپنے برانڈز کی قیمت بھی بڑھارہے ہیں اور ٹیکس دیے بغیر اپنے مارجن اور مارکیٹ میں اپنے نفوذ میں اضافہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف ای ڈی میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں سگریٹ کی قانونی فروخت کا مارکیٹ شیئر 60فیصد سے گر کر 50فیصد سے بھی کم ہوجائے گا اور اس خلا کو سستے غیرقانونی سگریٹ پورا کریں گے جو قانونی صنعت میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹیکس چوریسگریٹ
Previous Post

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

Next Post

برائلر گوشت کی قیمت میں11روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

News Editor

News Editor

Next Post
برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میں11روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading