کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1523 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1305 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے پر آ گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔